تعلق کس ملک سے ہے

”یہ کونسی گیم کھیلتی ہے اور اس کا تعلق کس ملک سے ہے ؟“

ٹوکیو(ویب ڈیسک)ازبکستان سے تعلق رکھنے والی جمناسٹ اوکسانا نے 1992 سے 2021 تک مسلسل 8 اولمپک گیمز میں حصہ لیکر انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اوکسانا نے 1992 سے لیکر ٹوکیو اولمپکس تک مسلسل 8 اولمپکس میں شرکت کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ان کا یہ ریکارڈ اب کسی ایتھلیٹ کے لئے توڑنا ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔ٹوکیو اولمپکس ان کے کیریئر کا آٹھواں اولمپکس ہے، وہ سب سے زیادہ اولمپکس میں شرکت کرنے کی تاریخ رقم کرچکی ہیں۔2012 میں ان کا ارادہ جمناسٹک ورلڈ سے ریٹائر ہونے کا تھا، لیکن پھر انہیں لگا کہ وہ ابھی مزید اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکتی ہیں، تو پھر سے ایکشن میں آگئیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.