تصدیق لازم قرار دے دی

کویت: PAM نے غیرملکیوں کے لئے ڈگری و ڈپلومہ کی تصدیق لازم قرار دے دی

کویت اردو نیوز 20 اگست: کویت میں 55 سال سے کم عمر کے غیرملکی افراد کو گریجویشن ، ڈپلومہ اور اس سے اعلیٰ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی درخواست جمع کروانی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (PAM) نے اعلان کیا کہ اسے 55 سال یا اس سے زیادہ عمر کے غیر ملکیوں کی گریجویشن ڈگری کی تصدیق کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو نجی شعبے کے لیے کام کرتے ہیں تاہم PAM نے واضح کیا کہ ان لوگوں کو لازمی طور پر اتھارٹی میں متعلقہ محکمہ کا بذاتِ خود دورہ کرنا ہوگا۔ ایک پریس بیان میں پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے کہا کہ یہ منظوری ان لوگوں کے لیے ہے جو لیبر مارکیٹ سٹینڈرڈ ڈیپارٹمنٹ میں سائنسی ڈگریاں ، ڈپلومہ اور اس سے اعلی ڈگری رکھتے ہیں۔ذرائع نے نشاندہی کی کہ 55 سال سے کم عمر کے غیرملکی افراد کو ’Ashal‘ الیکٹرانک سروس کے ذریعے منظوری کی درخواستیں جمع کروانی ہوں گی۔ یاد رہے کہ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے جاری کردہ نئے احکامات کے مطابق ڈگری و ڈپلومہ کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں کام کرنے والے غیرملکی رہائشیوں کو اپنے اقامہ کے لئے اپنے دستاویزات کی تصدیق کرانا لازم ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.