تارکین وطن کے زائد المیعاد رہائشی ویزوں

دبئی ٹریول ; تارکین وطن کے زائد المیعاد رہائشی ویزوں میں 9 دسمبر تک کی توسیع

دبئی ( 11 اگست 2021ء) : دبئی میں زائد المیعاد رہائشی ویزہ رکھنے والے تارکین وطن کے ویزوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دبئی میں موجود کچھ تارکین وطن ، جن کے ویزے کورونا وائرس کے پیش نظر عائد کی جانے والی پابندیوں کی وجہ سے ایکسپائر ہو گئے، کے ویزوں میں 9 دسمبر 2021ء تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔پاکستان سمیت کئی ممالک کے رہائشیوں جن کے ویزے متحدہ امارات کی جانب سے عائد کی جانے والی سفری پابندیوں کے باعث زائد المیعاد ہو گئے تھے، کے ویزوں میں تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے جس میں ویزہ دوبارہ اپلائی کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت بھی شامل ہے۔ آمر سینٹر کال کے ایک ملازم نے بتایا کہ جو لوگ دبئی واپس آنا چاہتے ہیں وہ اس ویب سائٹ پر اپنے ویزے کا اسٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں۔ ویزہ ایکسپائر ہونے کے بعد بیرون ملک پھنسے غیر ملکیوں اور ٹریول ایجنٹس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ تاہم واپسی سے قبل جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افئیرز (جی ڈی آر ایف اے ) سے تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کال سینٹر کے ایک ملازم نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات واپسی کے لیے غیر ملکیوں کو پری ٹریول جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افئیرز (جی ڈی آر ایف اے ) اپروول کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے متعین کیے گئے RT-PCR ٹیسٹنگ پراسیس پر عملدرآمد بھی کرنا ہو گا۔ وہ ٹریول ایجنٹس جو پاکستان اور بھارت میں پھنسے شہریوں کے لیے پری ٹریول اپروول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان دونوں ممالک میں پھنسے کئی افراد کے زائد المیعاد ویزے میں خود بخود تین ماہ کی توسیع ہو گئی۔ اس کے علاوہ دبئی میں ریذیڈنسی ویزہ ہولڈرز کے ویزوں میں بھی اسی نوعیت کی توسیع کی گئی ہے۔ تاہم دیگر امارات میں شہریوں کی حیثیت واضح نہیں ہو سکی۔ علاوہ ازیں وہ افراد ،جو گذشتہ چھ ماہ سے متحدہ عرب امارات سے باہر تھے، بھی واپس آ سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.