تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان

سندھ بھر میں تمام اسکول و کالجز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان
کورونا کے پیش نظر سندھ بھر کے نجی و سرکاری اسکول اور کالجز تاحکم ثانی بند رہیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( 22اگست 2021) سندھ بھر میں تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی اور محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی و سرکاری اسکول اور کالجز تاحکم ثانی بند رہیں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق کالجز میں بورڈز کی جانب سے جاری شیڈول کے تحت امتحانات ہوں گے، کالجز کی بندش کے دوران کالج پرنسپل کو کالج کی صفائی ستھرائی کے لئے ضروری عملے کو طلب کرنے کی اجازت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید ایک ہفتے کے لیے اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کے بعد سندھ حکومت نے اور حکمنامہ جاری کر دیا ہے، محکمہ تعلیم سندھ نے سکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔سکولز تاحکم ثانی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں سکولز 30 اگست سے نہیں کھلیں گے، سکولز کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا،واضح رہے کہ سندھ میں عالمی وبا کی چوتھی لہر بالخصوص ڈیلٹا قسم کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر 26 جولائی سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔بعدازاں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد سندھ میں یکم اگست سے 8 اگست تک سخت لاک ڈاؤن بھی لگایا گیا تھا تاہم اس میں توسیع نہیں کی گئی تھی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے اپنے ماتحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر تعلیم سندھ نے اعلان کیا تھا کہ سکولوں کو کھولنے کے لیے 20 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور 7 یا 8 محرم کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بلایا جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.