بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانیکا فیصلہ

بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانیکا فیصلہ، آزادکشمیر، نئے صدر کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا

مظفر آباد (اے پی پی/مانیٹرنگ نیوز)بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیربنانیکا فیصلہ، انتخاب 17 اگست کو ، 12اگست کو کاغذات نامزدگی جمع ہونگے، 16 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے ۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو صدرآزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے بیرسٹر سلطان کو باقائدہ نام کا اعلان کردیا ، بیرسٹرسلطان محمود ایل اے تھری میرپورسے ممبراسمبلی منتخب ہوئےتھے، پہلے پہل ان کا نام وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں سب سے مضبوط سمجھا جارہا تھا مگر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں ترین قرار دیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔دوسری جانب آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے صدر آزادجموں وکشمیر کے انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے ، 17 اگست 2021 کو صدرآزادجموں وکشمیر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.