بھائی کا کردار ادا کر دیا

سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کر دیا

ریاض(۔23 اگست 2021ء) سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے۔ پاکستان کے قیام سے ہی دونوں ممالک اسلامی اخوت کے گہرے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان پر مسلط کی گئی جنگ ہو، زلزلہ ہو، سیلاب ہو، یا کوئی اور آفت اور معاشی بحران ہو، ہر سعودی حکمران نے آگے بڑھ کر پاکستانی مملکت اور عوام کی بھرپور مالی مداد کی ہے اور سفارتی محاذ پر بھی کندھے سے کندھا جوڑ کر کھڑا رہا ہے۔ اسی وجہ سے پاکستانی عوام سعودی قیادت کو بہت احترام کی نظر سے دیکھتی ہے۔ پاکستان کو بھی دُنیا بھر کی طرح کورونا کی وبا کا سامنا ہے۔ اس مشکل دور میں سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کے بڑے بھائی ہونے کا ثبوت فراہم کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے جدید ترینآکسیجن پلانٹس کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔وفاقی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ سعودی عرب سے ہسپتالوں میں آکسیجن پیدا کرنے والے 8 پلانٹس لاہور پہنچے ۔ایکآکسیجن پلانٹ 50 مریضوں کے لیے آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سعودی عرب سے پہنچنے والیآکسیجن پلانٹس گزشتہ روز اتوار کو اسلام آباد منتقل کیے گئے۔رواں سال کے آخر تک اس طرح کے 50 مزید آکسیجن پلانٹس پاکستان پہنچیں گے۔ حکام کے مطابق سعودی عرب کے علاوہ گلوبل فنڈ بھی پاکستان کوآکسیجن پلانٹس فراہم کریگا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی اس طرح کے آکسیجن پلانٹ خریدنے جا رہی ہے، پہلے مرحلے میں یہ آکسیجن پلانٹس گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دور دراز کے اسپتالوں میں نصب کیے جائیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *