بننے والی فلم کاٹیزرجاری

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کی زندگی پربننے والی فلم کاٹیزرجاری

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہرکی زندگی پربنائی جانے والی ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘کی پہلی جھلک منظرعام پرآگئی ہے۔کچھ دن سے یہ خبرگردش کررہی تھی کہ ماہرہ خان آئی ایس پی آر کے ایک پراجیکٹ پرکام کررہی ہیں اوردنوں وہ راولپنڈی کے آرمی میڈیکل کالج میں فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔تاہم گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے یوٹیوب چینل پرماہرہ کی نئی ٹیلی فلم کاٹیزر جاری کیاجس میں ماہرہ کوپاک فوج کے یونیفارم میں ملبوس دیکھاجاسکتاہے۔ٹیلی فلم نجی ٹی وی سے نشرکی جائے گی۔جس میں ماہرہ خان بلال اشرف اورسہیل سمیر سمیت دیگر اداکار بھی دکھائی دیں گے ۔ایک ہے نگار کی رائٹرعمیرہ احمد ہیں جب کہ اس کے ہدایت کارعدنان سرور ہیں ۔ٹیلی فلم کی پروڈیوسر نیناکاشف اورماہرہ خان ہیں ۔واضح رہے کہ نگارجوہرپاکستانی تاریخ میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرفائز ہونے والی واحد خاتون ہیں اوران کاتعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.