بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

، شاپنگ مالزمیں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین پر پیڈ ایکٹ لاگو ہو گا،ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد،ویکسین نہ لگوانے والے شہری کو شہر میں کوئی سروس فراہم نہیں ہو گی۔کمشنر لاہور

لاہور( 31 اگست 2021ء ) پنجاب میں کورونا ویکیسن نہ لگوانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایس او پیز کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس لاہور میں کورونا وبا کے پیش نظر اجلاس ہوا ہے جس میں کورونا ایس او پیز اور ویکسینیشن کے حوالے سے سختیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین پر پیڈ ایکٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یکم ستمبر سے شہر کے تمام شاپنگ مالز میں بغیر ویکیسنیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لاہور میں تھانہ سطح پر انفورسمنٹ کمیٹیاں فعال کرنے ، ان ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی جب کہ آؤٹ ڈور بھی مقررہ تعداد کو چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے اور لوگوں کی غلفلت سے تیزی سے پھیل رہا ہے۔یکم ستمبر سے انتظامیہ اور پولیس فلیگ مارچ کے دوران ہر جگہ چیکنگ کرے گی۔ویکسین نہ لگوانے والے شہری کو شہر میں کوئی سروس فراہم نہیں ہو گی۔ٹرانسپورٹ ، فیول اور ریسٹورنٹس میں سروسز فراہم بند کی جائے گی۔دکان ، مارکیٹ یا شاپنگ مال پر آنے والے ہر شہری کی ویکسینیشن چیک کی جائے گی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *