برج خلیفہ پرکیوں چڑھادیاگیا

دبئی میں ائیرہوسٹس کوبرج خلیفہ پرکیوں چڑھادیاگیا؟وجہ ایسی جوآپ کو بھی حیران کردے

دبئی (نیوز ڈیسک )برج خلیفہ دنیاکی بلندترین عمارت ہےاس کودیکھنے کے لیے انسان کواپناسراس قدر آسمان میں بلندکرناپڑتاہے مگرقریب کھڑے ہوکربھی اس کی اونچائی صحیح سے واضح دکھائی نہیں دےپاتی اوراگر دوپہرکاوقت ہوسورج نکلاہوا ہو تو15ویں فلور کے بعد اوپر دیکھنامشکل ہوجاتاہے۔کوئی بھی عقل مندانسان اس پرچڑھنے کے بارے میں توسوچ ہی نہیں سکتااورپھراگراس کے ٹاپ یعینی بالائی حصے پرکھڑے ہونے کاکوئی سوچے توکہاجاتاہے موت کوگلے لگانے کے مترادف ہے ،برج الخلیفہ کی
کل اونچائی 830میٹرہے دبئی میں ایک ائیرہوسٹس کوبرج الخلیفہ کے بالائی حصے پرچڑھادیاگیالیکن ایساکیوں کیاگیا؟دبئی کوامریکہ کی جانب سے ریڈ لسٹ سے نکال دیاگیااسی خوشی میں دبئی کی فلائٹ ایمریٹس نے اپنی خوشی کاانوکھااظہارکیااوراپنی ایک سینئرائیرہوسٹس کوبرج الخلیفہ پرچڑھادیاگیااوراس موقع پرانہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پرایک ویڈیوشیئرکی جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ انتہائی پراعتماد ہوکریہ ائیرہوسٹس کچھ پلے کارڈز دکھارہی ہیں جن میں درج ہے کہ دبئی کوامریکہ نے ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔جس سے ہمیں یہ محسوس ہورہاہے کہ اب ہم دنیامیں کسی بھی اونچائی پرجاسکتے ہیں ،امریٹس کے ساتھ اڑو سکون سے ہوائی سفرکرو۔اس ویڈیوکے آخرمیں جس طرح کیمرے کی آنکھ اطراف کے منظر پرگھومتی ہے تودل دہل جاتاہے کہ کیسے یہ خاتون اتنی اونچائی پرکھڑے ہوکرمسکراتے ہوئے پلے کارڈز کوتبدیل کررہی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.