”ایک حقیقت آپ کو حیران کر ڈالے گی“

”ایک حقیقت آپ کو حیران کر ڈالے گی“

لندن (ویب ڈیسک) چین نے صرف 7دہائیوں میں خود کو دنیا کی دوسری بڑی اقتصادی قوت بنا کر ثابت کیا ہے کہ اگر محنت اور مخلصانہ انداز میں کام کیا جائے تو پستی میں گری ہوئی اقوام بھی اعلیٰ مرتبے تک پہنچ سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سو سالہ سالگرہ کے سلسلے میں لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام تھرڈ ورلڈ سالیڈریٹی نے کیا اور اس تقریب کی صدارت کنزٹنگٹن اینڈ حیلسی بارو کے سابق ڈپٹی میئر ایلڈرمین، مشتاق لاشاری ایم بی ای نے کی، مقررین میں دی فورٹی ایٹ کاب گروپ کی جینٹ آسٹن، شفیع جامی، کمال مجید، بیرسٹر ہما پرائس، کیتھ بینٹ اور میزبان مشتاق لاشاری سمیت کئی عمائدین شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ تیسری دنیا کے ممالک کو چین کی ترقی کو اسٹڈی کرکے اس کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے تاکہ دنیا سے غربت کا خاتمہ ہو، انہوں نے کہا کہ چین نے انقلاب کے بعد کروڑوں انسانوں کو غربت سے نکالا، اس کی ترقی کا اب عالم یہ ہے کہ دنیا میں سب سے بڑی مڈل کلاس چین کے اندر ہے، انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 1921ء کو صرف 13؍افراد نے کمیونسٹ پارٹی بنا کر ملک کو غربت سے نکالنے کا بیڑہ اٹھایا تھا، اپنے عزم سے انہوں نے ثابت کیا کہ صرف محنت اور اخلاص ترقی کے زینوں پر گامزن کرسکتا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ چین کی پاکستان کے ساتھ 70سالہ دوستی ہے، دونوں ممالک اس دوستی کی ہر آزمائش میں پورے اترے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے اور ویٹو کا اختیار دلانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے کہا کہ

Sharing is caring!

Comments are closed.