ایلیمینیٹر کے لیے کوالیفائی کرلیا

کے پی ایل،میرپور رائلز نے دوسرے ایلیمینیٹر کے لیے کوالیفائی کرلیا
اوورسیز واریئرز کو 4 وکٹوں سے شکست

مظفرآباد ( اگست 2021ء ) میرپور رائلز نے اوورسیز واریئرز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایلیمینیٹر کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شرجیل نے صرف 17 گیندوں پر 30 رنز بنائے وہ آغا سلمان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ محمد اخلاق 14 گیندوں میں 26 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے۔ شعیب ملک نے حسان خان کے ساتھ 45 رنز کی اہم شراکت قائم کی تاہم حسان نے 15 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد فیضان سلیم کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا دی۔ ملک کو خوشدل شاہ کی شکل میں ایک قابل ساتھی ملا جس نے 8 گیندوں پر تیز 21 رنز بنائے ،وہ موسیٰ خان کی بولنگ پر رومان رئیس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ شعیب ملک نے 34 گیندوں پر 27 ناٹ آؤٹ رہے ۔ اس سے قبل اوورسیز واریرز نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ اریئرز کا آغاز اچھا نہ رہا اور7ویں اوور کے اختتام پر انکا سکور 4وکٹوں پر 34 رنز تھا۔ کامران غلام اور اعظم خان نے اننگز کوسہارا دیا، اعظم 20 رنز پر شاداب مجید کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اعظم کے جانے کے فورا بعد سلمان ارشاد نے کامران غلام کو 18 رنز پر بولڈ کیا۔ آغا سلمان نے صرف 26 گیندوں پر 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ رائلز کی جانب سے شاداب مجید نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ثمین گل اور سلمان ارشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.