اہم رعایت دے دی گئی

پاکستان سے امارات آنے والے مسافروں کو ریپڈ ٹیسٹ کے حوالے سے اہم رعایت دے دی گئی

دْبئی ( 18 اگست 2021ء ) اماراتی حکام کی جانب سے ریپڈ ٹیسٹ کے حوالے سے دو اہم اعلانات کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان، بھارت ،سری لنکا، نیپال، نائیجریا سے آنے والے افراد کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نئے نوٹیفکیشن کے پہلے اعلان کے مطابق ان ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کو پرواز سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ جبکہ دوسرے اعلان کے تحت پاکستان اور ان باقی ممالک کے مسافروں کو یہ رعایت دی گئی ہے کہ وہ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ فلائٹ سے چھے گھنٹے پہلے بھی کروا سکتے ہیں۔ کورونا کی فوری جانچ کا یہ ٹیسٹ ایئرپورٹس کے اندر ہی کیا جائے گا۔ اس سے پہلے مسافروں کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ پرواز سے چار گھنٹے پہلے یہ ریپڈ ٹیسٹ کروائیں گے تاہم اب وہ چھ گھنٹے پہلے بھی یہ ٹیسٹ کروا سکیں گے۔اس فیصلے کا مقصد رش کی وجہ سے مسافروں ک پریشانی سے بچانا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق ریپڈ ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹوآنے کی صور ت میں ہی امارات واپسی ہو سکے گی، جبکہ مثبت آنے کی صورت میں پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرلائنز کو ان نئی ہدایات پر عمل درآمد لازمی بنانا ہو گا۔ دوسری جانب اتھارٹی کی جانب سے یو اے ای واپس آنے والوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، جو مندرجہ ذیل ہوں گی:1۔جو لوگ امارات واپس آنا چاہتے ہیں، انہیں ٹکٹ کی بکنگ سے قبل ICA کی ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنے کی خاطر رجسٹریشن کروانا ہو گی۔ اس مقصد کے لیے ایک آن لائن فارم میں ذاتی کوائف، پاسپورٹ کا نمبر اور دیگر تفصیلات، امارات میں رہائشی پتہ اور ویکسین سے متعلق تفصیل اور دستاویزی ثبوت بھی اپ لوڈ کرنا ہو گا۔
2۔ مسافروں کے لیے ویب سائٹ پر رجسٹریشن 15 اگست سے شروع ہو گی۔3۔ ٹرانزٹ مسافروں کو ICA UAE Smart ایپ پر اپنی تفصیلات درج کرنی ہوں گی یا پھر ویب سائٹ ww.smartservices.ica.gov.ae.کے ذریعے بھی اندراج کروایا جا سکتا ہے۔4۔ امارات نے ویکسین لگوا چکے مسافروں کو یہ رعایت بھی دی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا اندراج کروائے بھی امارات کا سفر کر سکتے ہیں۔5۔ تاہم امارات کی جانب سے صرف انہی ویکسین کے سرٹیفکیٹ منظور کیے جائیں گے، جو ویکسینز امارت میں استعمال کے لیے منظور شدہ ہیں۔یہ سرٹیفکیٹس الحوسن ایپ پر بھی ظاہر ہوں گے۔6۔ پاکستان بھارت، سری لنکا اور نیپال سے دبئی جانے والے مسافروں کے لیے شاندار رعایت یہ ہے کہ انہیں دبئی کا سفر کرنے کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ دبئی کے حکام نے یہ شرط چند روز پہلے ختم کر دی ہے۔ یاد رہے کہ سرٹیفکیٹ سے متعلق یہ رعایت صرف دبئی کی جانب سے دی گئی ہے، باقی ریاستوں کا سفر کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.