اہم انکشافات سامنے آ گئے

مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آںے والے واقعے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آ گئے
ڈولفن اہلکاروں نے لڑکی کو پولیس کے پاس چھوڑا،عائشہ بیگ نے ایس ایچ او سے مزید کار-روائی نہ کرنے کا کہا

لاہور (19اگست 2021) 14 اگست کو مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر سے پیش آنے والے واقعے پر متا-ثرہ خاتون سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ کے ساتھیوں نے 15 پر پولیس کو پہلی کال 7 بج کر 15 منٹ پر،دوسری 7 بج کر 26 منٹ اور تیسری 8 بج کر 15 منٹ پر کی۔متاث-رہ خاتون کو ڈولفن ٹیم ایس ایچ او لاری اڈہ کے پاس چھوڑ کر گئی۔عائشہ اکرام نے ایس ایچ او سے مزید کار-روائی نہ کرنے کا کہا۔ایس ایچ او نے پہلی ایف آئی آر اپنی مدعیت میں درج کرکے خاتون کو گھر بھیجا۔ٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ شر-مناک واقعے کے موقع پر مدد کے لیے پہنچنے والے ڈولفن اہلکار نے کہا کہ ہم اطلاع ملتے ہی روانہ ہو گئے تھے لیکن مینار پاکستان پر رش کی وجہ سے پہنچنے میں تیس منٹ لگ گئے۔مینار پاکستان گیٹ سے اسٹیج تک پہنچنے میں 30منٹ لگے۔500 سے 700 لوگوں نے لڑکی کو گھیرا ہوا تھا۔زمان قریشی نے بتایا کہ جب ہم پہنچے تو لڑکی بر-ہنہ اور نیم بے ہو-ش تھی۔قریب موجود لڑکوں سے قمیض لے کر لڑکی کو پہنائی۔واضح رہے کہ یوم پاکستان پر ٹک ٹاکر کے ساتھ لڑکوں کے ہجوم نے بد-تمیزی کی تھی اور ہرا-ساں کیا تھا جس کے بعد متا-ثرہ خاتون نے پولیس میں 400لوگوں کے خلاف مقد-مہ در-ج کروایا۔ گریٹر اقبال پارک مقد-مہ میں پولیس نے ملز-مان کی گرفتار-ی کے لیے کار-روائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھا-پے مار کر ڈیڑھ درجن سے زائد افراد کو حرا-ست میں لے لیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.