اپنے پیاروں کا پتہ کرلین

پاکستانیوں پر سعودی عرب کے دروازے بند، کون کون سے شعبوں سے نوکریوں سے نکال دیاگیا،اپنے اپنے پیاروں کا پتہ کرلین

ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کی جانب سے مملکت میں کام کرنے والے غیرملکیوں پر ایک اور پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورت کے مطابق سعودی عرب کی وزارت برائے افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے مملکت میں سونے کی مارکیٹوں سے متعلق نئی شرائط جاری کی گئی ہیں ، جن کے تحت گولڈ مارکیٹ میں اب سے غیرملکیوں کی بجائے صرف سعودی شہری ہی کام کریں گے ، ان ورکرز کے پاس بھی پروفیشنل ورک پرمٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے گولڈ مارکیٹ میں کام کرنے والوں کے لیے پروفیشنل ورک پرمٹ لازمی قرار دیا ہے ، اس کے بغیر انہیں گولڈ مارکیٹ میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ، مملکت میں سونے اور زیورات کے کاروباری مراکز کے کارکنان کے لیے پروفیشنل ورک پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا ، بصورت دیگر مارکیٹ میں کام نہیں کرسکتے۔نئی شرائط میں کہا گیا ہے کہ گولڈ مارکیٹ میں کام کرنے والے کا سعودی شہری ہونا لازمی ہے ، کارکن کے پاس پیشہ ورانہ استعداد کی صلاحیت بھی ہونی چاہیئے ، جس کا سکیورٹی ریکارڈ بھی صاف ہو جب کہ ورک پرمٹ کا دوارنیہ ایک سال کا ہوگا۔ علاوہ ازیں سعودی عرب نے مملکت بھر میں کمپنیوں کے مالکان اور آجران کے لیے شاندار سہولت کرا دی ، اس مقصد کے لیے ابشر اعمال (بزنس) ایپ متعارف کرا دی گئی ہے ، سرمایہ کاروں کے لیے بنائی گئی اس ایپ پر کئی گورنمنٹ سروسز آن لائن حاصل کرنے کی سہولت ہو گی ، ابشر اعمال (بزنس) ایپ انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کئی سرکاری خدمات پلیٹ فارم پر مہیا ہوں گی، جوآن لائن حاصل کی جاسکیں گی ، ان خدمات میں ادارے کے یہاں رجسٹرڈ اجیروں کا اقامہ جاری کرایا جاسکے گا ، ادارے میں رجسٹرڈ اجیروں کے اقاموں میں توسیع کرائی جاسکے گی جب کہ نقل کفالہ بھی آن لائن ممکن ہوگا ، اس کے لیے وزارت محنت سے آن لائن منظوری لینا ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ایپ کی مدد سے پیشے کی تبدیلی بھی آن لائن کی جاسکے گی ، مشترکہ ادارے کے ضمن میں رجسٹرڈ اجیروں کا پیشہ وزارت محنت سے آن لائن منظوری کے بعد تبدیل کیا جاسکے گا، خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری ویزہ) جاری کرایا جاسکے گا ، مشترکہ ادارے کے دائرے میں رجسٹرڈ اجیروں کو ملٹی پل اور ایک دفعہ کا خروج و عودہ ویزہ جاری ہوسکے گا ، خروج و عودہ منسوخ بھی کرایا جاسکتا ہے۔مزید یہ کہ ابشر اعمال (بزنس) ایپ پر مشترکہ ادارے کے تحت رجسٹرڈ اجیروں کا خروج و عودہ ویزہ آن لائن منسوخ کرانے کی سہولت دی گئی ہے ، مشترکہ ادارے کے تحت رجسٹرڈ اجیروں کا فائنل ایگزٹ منسوخ کرایا جاسکے گا، مقررہ مدت کے لیے ابشر اعمال کے استعمال کے مختار نامے جاری کرائے جاسکیں گے ، دستاویزات حوالے کرنے کی سہولت ا?ن لائن مہیا ہوگی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.