آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن بن گئے

برطانوی کر-وڑ پتی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن بن گئے

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانیہ کے ایک کر-وڑ پتی محمد اقبال بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے لیے مخصوص نشست پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن بن گئے ہیں۔ سٹوک آن ٹرینٹ سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال جنہیں وزیراعظم عمران خان کئی برسوں سے جانتے ہیں کی حمایت سے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بننے میں کامیاب ہوئے ۔ اقبال برطانیہ میں پی ٹی آئی کے مالی معاملات سنبھال رہے ہیں۔ وہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک برطانیہ کے لیے پی ٹی آئی کے فنانس بورڈ اور کچھ دیگر ابواب کی قیادت کر چکے ہیں۔ اقبال کے کردار میں بامعاوضہ رکنیت کو برقرار رکھنا، مالیات کو کنٹرول میں رکھنا ، سالانہ اکاؤنٹس فائل کرنا وغیرہ شامل ہے۔ اقبال ، جن کے والدین دہائیوں پہلے آزاد کشمیر سے برطانیہ ہجرت کر گئے تھے ، آن لائن ٹائل ریٹیلر ’ٹائل ماؤنٹین‘ کے چیئرمین ہیں جو سٹوک آن ٹرینٹ میں قائم ہے۔انہوں نے فرم میں 300 سے زائد افراد کو ملازمت دی ہے اور ان کا سالانہ کاروبار 60 ملین پاؤنڈ سے زیادہ ہے۔ اقبال کا ارب پتی بننا غریب سے دولتمند بننے کی کہانی ہے۔ انہوں نے 17 سال کی عمر میں ٹاپس ٹائلز پر فرش صاف کرنے کا کام شروع کیا۔ وہ چند سالوں میں اسی جگہ پر منیجر بن گئے۔ دو کام کے ساتھیوں کے ساتھ انہوں نے اپنی ٹائل ماؤنٹین کمپنی قائم کی اور آج وہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے ٹائل ریٹیلر کے چیئرمین ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.