انخلاءکے حوالے سے پاکستان کا شکریہ

وزیر اعظم عمران خان کو ایم ڈی آئی ایم ایف کا خط

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹیلینا جارجیوا کی جانب سے خط لکھا گیا ہے جس میں انہو ں نے افغانستان سے انخلاءکے حوالے سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے اور پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا ہے۔ نجی ٹی وی دنیانیو زکے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹیلینا جارجیوانے خط میں لکھا کہ انتہائی مشکل گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف سٹاف اور ان کے خاندانوں کے بحفاظت انخلا پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور گورنر سٹیٹ بنک کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ انخلا کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطح پر کی جانے والی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں، پاکستان اور فنڈ کے مابین پارٹنرشپ پر مشکور ہیں اور اس تعاون کے تسلسل کے متمنی ہیں۔ کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *