امپائرز پینل میں شامل

علیم ڈار کشمیر پریمیئر لیگ کے امپائرز پینل میں شامل

مظفرآباد ( 6 اگست 2021ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینلسٹ امپائر علیم ڈار نے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے امپائرز پینل میں شمولیت اختیار کرلی ہے جو آج سے شروع ہورہی ہے۔ علیم ڈار کے ساتھ آئی سی سی کے پینل کے احسن رضا ، آصف یعقوب ، راشد ریاض اور شوزاب رضا بھی شامل ہوں گے۔ فیصل آفریدی ، غفار کاظمی اور امتیاز اقبال پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایلیٹ پینل سے امپائرنگ ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ ضمنی پینل سے احمد شہاب ، ماجد حسین اور محمد ساجد بھی ٹورنامنٹ کے امپائرنگ سکواڈ کا حصہ ہیں۔آئی سی سی کے ایلیٹ میچ ریفریز علی نقوی اور محمد جاوید کے پی ایل کے افتخار احمد اور پی سی بی کے احمر سعید کے ساتھ کے پی ایل کے میچز کی نگرانی کرنے والی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ آج پہلے مقابلے میں آصف یعقوب اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے جب کہ راشد ریاض اور احمد شہاب بالترتیب تھرڈ ور فورتھ امپائر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔ علی نقوی میچ ریفری ہوں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.