امارات نے پاکستان میں پھنسے ویزہ ہولڈرز کو واپس آنے کی اجازت دے دی

امارات نے پاکستان میں پھنسے ویزہ ہولڈرز کو واپس آنے کی اجازت دے دی
5 اگست سے پاکستان، بھارت سمیت چھ ممالک کے وہ شہری جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں، کارآمدویزہ پر امارات واپس جا سکیں گے

دُبئی ( اگست 2021ء ) پاکستان میں کئی ماہ سے پھنسے اماراتی ویزہ ہولڈرز کی پریشانی ختم ہو گئی۔ اماراتی حکومت نے پاکستان ، بھارت، نیپال اور سری لنکا سمیت چھ ممالک میں پھنسے اماراتی ویزہ ہولڈرز کو واپس آنے کی اجازت دے دی ہے۔ 5اگست بروز جمعرات سے ان چاروں ممالک سے ویزہ ہولڈرز کویو اے ای آنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم ان افراد کو امارات واپس آنے کی اجازت دی گئی ہے جن کو ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے 2ہفتے گزر چکے ہیں اور ان کے پاس امارات کا کارآمد رہائشی پرمٹ موجود ہے۔ ایکسپائرڈ رہائشی ویزہ پرمٹس رکھنے والے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ امارات واپس آنے والے مسافروں کے پاس ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہوگا۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان ، بھارت، سری لنکا، نیپال، نائیجریااور یوگینڈا سے ویزہ ہولڈرز کوویکسی نیشن سے متعلق شرائط مکمل ہونے پر واپس آنے کی اجازت ہو گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.