الیکشن شیڈول جلد جاری

صدر آزادکشمیر اور کونسل کے چار ممبران کا الیکشن شیڈول جلد جاری ہونے کا امکان

اسلام آباد(کاشف میر)صدرآزادکشمیراورکشمیر کونسل کے ممبران کے انتخاب کا شیڈول الیکشن کمیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دے گا، صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کی آئینی مدت 25 اگست کو مکمل ہو رہی ہے جبکہ کشمیر کونسل کے چار ممبران سردار مختار عباسی، میر یونس ، اختر پرویز اعوان، ملک پرویز اعوان کی مدت جولائی کے آخری ہفتے میں مکمل ہو گئی ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کےمطابق صدرآزاد کشمیر کے انتخابات کا شیڈول جلد ہی جاری کردیا جائے گا ، اس مرتبہ صدر کے انتخاب میں اسمبلی کے 53 ممبران ہی ووٹ ڈال سکیں گے ، تیرویں آئینی ترمیم کے بعد کشمیر کونسل کے ممبران کو ووٹ کا حق حاصل نہیں ہے،صدر آزادکشمیر کے الیکشن شیڈول کے ساتھ ہی کشمیر کونسل کے چاروں ممبران کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔مسلم لیگ ن کے ممبران عبدالخالق وصی اور چوہدری محمد صدیق دسمبر 2020 کے پہلے ہفتے میں کونسل کے ممران منتخب ہوئے تھے لہذا انکی نشستوں پر انتخاب انکی مدت مکمل ہونے کے ساتھ ہی کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.