ابق افغان صدر اشرف غنی نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لے لی

سابق افغان صدر اشرف غنی نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لے لی

ابوظہبی ( 18 اگست2021ء) سابق افغان صدر اشرف غنی نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لے لی، وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی یواے ای میں موجود ہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشرف غنی کو یواے ای میں آنے کی اجازت دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی طالبان کی جانب سے افغانستان پر قبضے کے بعد اپنے نجی طیارے پر ملک سے فرار ہوگئے تھے، ان کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ تاجکستان چلے گئے ہیں، لیکن تاجک وزارت خارجہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی تاجکستان میں نہیں آئے۔اب وزارت خارجہ یواے ای نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی یواے ای میں موجود ہیں، وزارت خارجہ یواے ای نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشرف غنی کو وطن آنے کی اجازت دی، اشرف غنی اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ اپنے ولازمیں رہائش پذیر ہیں۔فغان میڈیا کا کہنا ہےکہ سابق افغان صدر اشرف غنی لوٹی ہوئی دولت کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں۔مزید برآں افغان میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تاجکستان میں افغان سفارتخانے نے انٹرپول کے ذریعے سابق افغان صدر اشرف غنی، حمد اللّٰہ محب اور فضل محمود فضلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تاجکستان میں افغان سفارت خانے نے انٹر پول سے مطالبہ کیا کہ وہ اشرف غنی، حمد اللّٰہ محب اور فضل محمود فضلی کو افغانستان کا قومی خزانہ چرانے کے الزام میں گرفتار کرے۔ دوسری جانب گزشتہ روز ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ افغان طالبان کے حکم پر سب کو معاف کردیا، اب کسی سے دشمنی نہیں، تمام سفارتخانوں اور غیرملکیوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دیں گے، تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل افغان حکومت تشکیل دیں گے، خواتین کو کام کی اجازت ہوگی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.