آزاد کشمیر پہنچ گئے

ہرشل گبز کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کیلئے آزاد کشمیر پہنچ گئے

مظفرآباد (۔ 7 اگست 2021ء ) جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہرشل گبز بھارت کی تمام تر د-ھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کے لیے آزاد کشمیر پہنچ گئے۔ کے پی ایل کی شاندار افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی تھی جس میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے علاوہ پاکستان بھر سے بھی بڑی تعداد میں نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ بھارت کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ کو ناکام بنانے کے لیے ہر حربہ آزمایا گیا اور کھلاڑیوں کے علاوہ آئی سی سی پر بھی دباؤ ڈالا گیا کہ اس لیگ کو قبول نہ کیا جائے جس کا بھانڈا سابق ٹیسٹ کرکٹرز ہرشل گبز اور مونٹی پنیسر نے پھوڑا تھا۔ بھارت کی تمام تر د-ھمکیوں کے باوجود ہرشل گبز اور سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان نے کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کا اعلان کیا اور اب ہرشل گبز نے کے پی ایل کی ٹیم اوور سیز واریئرز کو جوائن بھی کر لیا ہے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم اوورسیز وارئیرز کے مالک محمد ذاکر علی نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کو خوش آمدید کہا اور انہیں 4 نمبر کی شرٹ بھی پیش کی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.