کیسز کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی

سعودی عرب میں عید الاضحی سے قبل کورونا کیسز کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی
کئی ہفتوں بعد کورونا کیسز 12 سو سے کم ہو گئے،907 مریض صحت یاب بھی ہو گئے

ریاض( 16 جولائی2021ء) سعودی عرب نے کورونا وبا پر قابو پانے کا بھرپور عزم کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ مملکت میں گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو گیا تھا۔ مسلسل کئی روز تک یومیہ 15 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد سعودی حکام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگرانی سخت کر دی گئی ۔ سعودی وزارت صحت نے عید سے قبل ایک اچھی خبر یہ سنائی ہے کہ کئی ہفتوں کے بعد مملکت میں یومیہ کیسز 12 سو سے کم رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز 1165 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد مجموعی کیسز کی گنتی 506125 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز اس موذی مرض کی وجہ سے مزید 15 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتین 8,035 تک جا پہنچی ہیں وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں 907 کورونا مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔ مملکت میں اب تک کی صحت یابیاں 486918 ریکارڈ ہوئی ہیں۔اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی گنتی 11172 ہے۔جن میں سے 1429 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.