کون کون سے ملک شامل ہیں

عمران خان چھا گئے ۔۔۔ 8 ممالک سے اتحاد ہو گیا چین بنگلہ دیش سمیت کون کون سے ملک شامل ہیں ؟ دل خوش کر دینے والی اعلیٰ سطح کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے بارے میں پہلی بار ہونے والی غیر سرکاری آن لائن کانفرنس میں آٹھ ممالک کے نمائندوں نے کورونا وائرس کے بحران کے باعث معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے قریبی تعاون کو فروغ دینے اورعالمی باہمی انحصار کی ضرورت پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ COVID-19 کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔گوادر پرو کے مطابق پاک چین انسٹی ٹیوٹ (پی سی آئی) کے زیر اہتمام اس کانفرنس میں آٹھ ممالک پاکستان، چین، نیپال، افغانستان، بنگلہ دیش، قازقستان، میانمار اور سری لنکا نے شرکت کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بی آر آئی مستقبل کی ر ہداری ہے کیوں کہ یہ پورے خطے کو جوڑتا ہے انہوں نے بی آر آئی کے اہم کردار کو اجاگر کیا، جن میں سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ یہ عام مسائل خاص طور پر کوویڈ 19 کے بعد کی صوتحال سے نمٹنے کے لیے معاون ثابت ہو گا۔ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے کو برابری کے اصولوں کی بنیادوں پر جوڑنے کیلئے بی آر آئی مستقبل کی ر ہداری ہے سی پیک کو بی آر آئی کامیابی کی کہانی‘ کی حیثیت سے تسلیم کرتے ہیں۔ نام نہاد ’قرضوں کے جال‘ کے بارے میں پروپیگنڈے کو شرکاء نے مسترد کردیا کیونکہ پاکستان اور سری لنکا کے معاملے میں چین سے مجموعی قرض دوسرے ممالک یا کثیرالجہتی اداروں پر واجب الادا ہے اس پر بہت ہی کم شرح سود ہے۔ کسی بھی ملک کیخلاف کورونا وائرس کی افواہوں کو رد کیا، بی آر آئی کو جیو پولیٹیکل بنیادوں پر نشانہ بنا نے اوربدنام کر نے بھی مسترد کردیا۔ چیئرمین پاکستان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر مشاہد حسین نے اپنے خطاب میں بی آر آئی کو اکیسویں صدی کا سب سے بڑا اور اہم سفارتی اور ترقیاتی اقدام قرار د یتے ہوئے کہا کہ سی پیک کامیابی کے ساتھ دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شیڈول کے مطابق مکمل ہوچکے ہیں،

 

Sharing is caring!

Comments are closed.