کشمیر گھومنے کے لیے جانے والے 2 بھائی

کشمیر گھومنے کے لیے جانے والے 2 بھائی بیویوں سمیت جا-ں بح-ق ہو گئے
وادی نیلم میں سیاحوں کی کار دریا میں جاگری، ،ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاںبحق ہو گئے

لاہور(- 04 جولائی2021ء) کشمیر گھومنے کے لیے جانے والے 2 بھائی بیویوں سمیت جا-ں بح-ق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سیر و سیاحت کے لئے جانے والی فیملی کی گاڑی دریائے نیلم جورا کے مقام پر حاد-ثہ کا شکار ہو گئی ،المناک حاد-ثہ میں 2 سگے بھائی ان کی بیویاں ،والدہ اور دو بچے جا-ں بح-ق ہو گئے جبکہ دو بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔ محلہ اسلام پورہ کے رہائشی ارشاد حسین کے اہل خانہ کے مطابق نادر کامران، مدیحہ ان کے بچے احمد ،علینہ ،طیبہ اور ایک بچی کا نام معلوم نہیں ہو سکا،نادر کامران کا بھائی اعظم رضوان اس کی بیوی عائشہ اور ان کی والدہ پروین اختر ایک روز قبل کشمیر کے علاقوں کی سیروسیاحت کے لئے اپنی کار پر گئے تھے ،گزشتہ روز موضع جورا کے مقام پر کار کو نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر حاد-ثہ پیش آیا اور بدقسمت خاندان کی کار دریائے نیلم میں جا گری ۔ ذرائع کے احمد اور علینہ کو بچا لیا گیا جبکہ باقی تمام افراد کی موت واقعہ ہو گئی ،حا-دثہ کی اطلاع جب نارووال گھر پہنچی تو گھر کے ساتھ ساتھ پورے شہر میں کہرام مچ گیا اورہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔ اہل خانہ ذرائع کے مطابق ایک بچی جس کا نام معلوم نہیں ہوسکا اور اعظم رضوان کی بیوی عائشہ پانی میں بہہ گئیں ہیں جبکہ باقی چار افراد کی لا-شیں نکال لی گئی ہیں اور نارووال سے ان کے اہل خانہ جائے وقوعہ پر لا-شیں وصول کرنے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق جا-ں بح-ق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔شناختی کارڈ سے جا-ں بح-ق ایک شخص کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی جس کا پتہ لاہور کا ہے اور وہ اس خاندان کا سربراہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس کے مطابق یہ لوگ لاہور سے سیاحت کی غرض سے آئے تھے اور ان کی کار وادی نیلم کے علاقے جورا میں دریائے نیلم میں جاگری تھی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.