چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے پاس پہنچ گیا

آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران رقم تقسیم کرتے ہوے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی ویڈیو کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے پاس پہنچ گیا ہے۔ریٹرننگ افسر راجہ شمریز نے موصول ہونے والی درخواست کی سماعت کی۔

وفاقی وزیر کے ہمراہ ویڈیو میں نظر آنے والے پی ٹی آئی کے رہنما چودھری راسب نے حلقہ ایل اے ون میرپور ڈڈیال کے ریٹرننگ افسر راجہ شمریز کے روبرو رقم کی وصولی کا اعتراف کرلیا اور تصیح کرتے ہوے بتایا کہ اس رقم کا پی ٹی آئی کے امیدوار اظہر صادق سے کوئی تعلق نہیں۔ وفاقی وزیر سے انہیں تین لاکھ 90 ہزار روپے ملے تھے پانچ لاکھ روپے نہیں۔ ریٹرننگ افسر نے یہ رقم ضبط کرتے ہوے امیدوار اسمبلی اظہر صادق کو بے گناہ قراردیدیا اور تفصیلی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کر دی ہے جہاں کیس کی تفصیلی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار اظہر صادق کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔  وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ اس ویڈیو نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت کر دی ہے اسلئے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور پر الیکشن مہم میں حصہ لینے پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے امیدوار اظہر صادق کو نااہل قرار دیا جائے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر نے بھی اس واقعہ کو الیکشن کمشن کیلئے ٹیسٹ کیس قرار دیتے ہوے اظہر صادق کو نااہل قرار دینے اور علی امین گنڈا پور پر الیکشن مہم میں پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *