پی ٹی آئی سے رابطہ کیا

کوٹلی سے ن لیگ کے 2عہدیداروں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا، شہبازگل
ن لیگ کے سارے امیدوار آزاد کشمیر سے بھاگ چکے ہیں، مریم نواز نے آج کوٹلی میں بھی غلط بیانی کی اور جھوٹ بولا، مریم نواز کی اصل لڑائی اپنے چچا سے ہے۔ وفاقی معاون خصوصی سیاسی روابط کا مریم نواز کی تقریر پر ردعمل

اسلام آباد ( 13 جولائی2021ء) وفاقی معاون خصوصی سیاسی روابط شہبازگل نے کہا ہے کہ کوٹلی سے ن لیگ کے 2 عہدیداروں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا، ن لیگ کے سارے امیدوار آزاد کشمیر سے بھاگ چکے ہیں، مریم نواز نے آج کوٹلی میں بھی غلط بیانی کی اور جھوٹ بولا، مریم نواز کی اصل لڑائی اپنے چچا سے ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی انتخابی مہم کے دوران تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم نواز جہاں جاتی ہیں جھوٹ بولتی ہیں، مریم نواز نے آج کوٹلی میں بھی جھوٹ بولا، مریم نواز کو جھوٹ بولنے کی عادت وراثت میں ملی، مریم نواز کی اصل لڑائی اپنے چچا سے ہے،نوازشریف نہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور نہ ہی کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔شہبازگل نے کہا کہ کوٹلی سے ن لیگ کے 2عہدیداروں نے رابطہ کیا ہے، ن لیگ کے سارے امیدوار آزاد کشمیر سے بھاگ چکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے آج انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی لیپہ کے عوام کو کشمیر کے بیٹے نواز شریف، شہباز شریف کا سلام، کشمیر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، آپ کا جذبہ بتا رہا ہے کشمیر میں پھر شیر آ رہا ہے، ایک ووٹ چور یہاں نظر لگا کر بیٹھا ہے، آٹا چورو، چینی چورو، جان چھوڑو، وفاق سے ملنے والا بجٹ کشمیریوں کا حق ہے، انتخابی مہم نے مجھے کشمیر کے چپے چپے سے واقف کرا دیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ سنا ہے عمران خان یہاں ووٹ مانگنے آ رہے ہیں، کیا کشمیر کی ترقی روکنے، آٹا، چینی چوری کرنے آ رہے ہیں، عمران خان نے تین سال میں پاکستان کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا، عمران خان آئیں تو ان سے پوچھنا کیا کشمیر کو بھی ریورس گیئر لگانے آئے ہیں، روزہ داروں کو ایک کلو چینی کیلئے قطاروں میں لگایا گیا، عمران خان کی نالائقی، نااہلی سے کئی عوام متاثر ہو رہے ہیں، انسولین کی چھوٹی سی شیشی 1100 روپے کی ہوگئی۔ لیگی رہنما نے کہا کہ کئی لوگ ذاتی مفاد کیلئے نواز شریف کیخلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں، پاک فوج کی تنخواہیں نواز شریف دور میں بڑھیں، عمران خان کے دور میں فوجی جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے لیگی رہنماؤں کو سرخرو کر دیا، بزدل مقابلہ نہیں کرسکتے، وزراء لوگوں میں پیسے بانٹتے پکڑے گئے، سلیکٹرز کو ساتھ ملا کر جیتنے والوں کا بیانیہ منہ کے بل گرگیا، جعلی حکمرانوں کی سادہ اکثریت کو لالے پڑے ہوئے ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ایک جماعت ایسی ہے جو ووٹ چوری کرنے کی ماہر ہے، وہ جماعت الیکشن کمیشن کا عملہ اٹھا کر لے جاتی ہے، جب الیکشن کمیشن کا عملہ برآمد ہوا تو سب کے منہ لٹکے ہوئے تھے، تحریک انصاف کی کشمیر میں حالت پتلی نظر آتی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *