پروازوں کی اجازت دے دی

سی اے اے نے ایئر عریبیہ کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت دے دی
عراق اور افغانستان کی ائیر لائنز کے بعد متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن ائیر عریبیہ کو بھی پاکستان میں فضا ئی آپریشن شروع کرنے کی اجاز ت،ڈپٹی ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ اجازت نامہ جاری کر دیا، ذرائع

اسلام آباد ( 7جولائی2021) ایئر عریبیہ پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار، سی اے اے نے ایئر عربیہ کو پاکستان کے دو شہروں کیلئے پروازوں کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے عراق اور افغانستان کی ائیر لائنز کے بعد متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن ائیر عریبیہ کو بھی پاکستان میں فضا ئی آپریشن شروع کرنے کی اجاز ت دے دی ہے۔ سی اے اے نے متحدہ عرب امارت کی فضائی کمپنی ایئر عریبیہ کو فیصل آباد اور ملتان کے لیے مجموعی طور پر چار پروازوں کی اجازت دی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ اجازت نامہ جاری کر دیا، پروازیں ابوظبی، فیصل آباد اور ملتان کے درمیان آپریٹ ہوں گی۔فضائی کمپنی ایئر عریبیہ ہفتہ وار 2 پروازیں ابوظبی سے فیصل آباد کے لیے، جب کہ 2 پروازیں ابوظبی سے ملتان کے لیے آپریٹ کرے گی۔یاد رہے کہ دو دن قبل فلائی بغداد نے بھی پاکستان سے عراق ہفتہ وار 4 پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا، ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن 16 جولائی سے شروع کیا جائے گا اور پاکستان سے ‏عراق ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔فلائی بغداد ایئرلائن لاہور اور کراچی سے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی پہلےمرحلےمیں کراچی ‏سےنجف فلائٹ آپریشن شروع کیاجائےگا اور دوسرے مرحلے میں لاہور سے نجف فلائٹ شیڈول کا ‏آغاز کیا جائےگا۔ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن 16 جولائی سے شروع کیا جائے گا اور پاکستان سے ‏عراق ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ ایئرلائن انتظامیہ نے سی اےاے کی اجازت کے بعد فلائٹ آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلائی تھیں اس حوالے سی ای او ‏پی ائی اے ارشد ملک نے عراقی سفیر سے خصوصی ملاقات کرکے اجازت کی درخواست کی تھی، ‏زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے، حکومت ‏اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی ‏قسم کی دشواری نہ ہو۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *