پاکستانی بیرون ملک نہیں جا سکتا

سب کچھ بند، اب کوئی پاکستانی بیرون ملک نہیں جا سکتا کیونکہ—-

اسلام آباد میں ایسٹرازینیکاویکسین ختم ہو گئی ،ایف نائن پارک کے دروازے بند کر دئیے گئے اسلام آباد بیرون ملک جانے والے شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل بند کر دیا گیا۔انتظامیہ نے 3 جولائی تک ویکسین دستیابی یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد ایف نائن ماس ویکسین سنٹر کے باہر موجود ہیں۔ایف نائن ماس ویکسین سنٹر اسلام آباد کے باہر دروازے بند ہرنے کے باوجود عوام کا رش دیکھا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ ویکسین کب دستیاب ہو گی۔جبکہ ہیلپ لائن پر کال کرنے پر کہا جا رہا ہے 3 سنٹرز میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ہیلپ لائن کی جانب سے ایف نائن پارک،پولی کلینک اور ریڈ کریسینٹ کا بتایا گیا تھا۔مگر تینوں سنٹر میں ویکسینیشن دستیاب نہیں ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں ویکسی نیشن کے رجسٹریشن فارمز فروخت ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ ماس ویکسی نیشن سینٹر میں رجسٹریشن فارم فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق 100، 50 اور 200 روپے دے کر رجسٹریشن فارمز لیے۔ شہریوں نے مؤقف دیا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ اب ویکسی نیشن 3 تاریخ کو آئے گی۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ایف نائن پارک کے باہر مین روڈ ٹریفک کے لیے بلاک کر دی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن میں ماس ویکسی نیشن سینٹر پر ویکسی نیشن کے لیے آنے والے افراد نے اچانک دھاوا بول دیا، مظاہرین ایسٹرازنیکا ویکسین لگانے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ویکسی نیشن کے لیے آنے والے افراد نے ایف 9 ماس ویکسی نیشن سینٹر پر دھاوا بول دیا اور ہنگامہ آرائی سے املاک کو نقصان پہنچایا، جس کے باعث ایف 9ماس ویکسی نیشن سینٹر میں ویکسی نیشن کا عمل صبح سے معطل ہے۔ دوسری جانب ڈی ایچ اواسلام آباد کی جانب سے کہا گیا کہ ایف نائن ویکسی نیشن سینٹرمیں ایسٹرازنیکا، فائزرلگائی جارہی ہے، بیرون ملک جانےوالوں کوویکسین لگانے کاعمل جاری تھا کہ دوسرےشہروں سےآنےوالوں کے باعث رش بڑھ گیا۔ ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے تحت سب کوایک ساتھ اندرنہیں آنے دیا جا سکتا، ویکسین لگوانےوالےمرکزی دروازہ توڑکراندر داخل ہوئے، دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 اہلکارزخمی ہوئے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.