ویکسین کی منظوری کا امکان

حج کے فوری بعد سعودی عرب میں سائنو فام ویکسین کی منظوری کا امکان
7 جولائی کو سعودی وفد پاکستان جا رہا ہے جو وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا،بلال اکبر
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 04 جولائی2021ء) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال حج کے بعد سعودی عرب میں چینی ویکسین سائنو فارم کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر بتایا کہ چینی ویکسین کی منظوری کے سلسلے میں پچھلے 2 ماہ سے کوشش کر رہے ہیں اور سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انہوںنے کہاکہ پہلے مرحلے میں سعودی حکام کی دو ٹیموں نے بیجنگ جا کر سائنو فام اور سائنو ویک کی مینوفیکچرنگ سہولتوں کا جائزہ لیا، اب ٹیمیں خلیجی ممالک میں چینی ویکسین کی مینو فیکیچرنگ اور سپلائی کا جائزہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ حج کے فوری بعد چینی ویکسین کی منظوری کا اعلان کر دیا جائے گا۔

بلال اکبر نے بتایا کہ 7 جولائی کو سعودی وفد پاکستان جا رہا ہے جو وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا، امید ہے اس دورے میں اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے آجائے گی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ جن افراد کا ڈیٹا سفارتخانے میں جمع ہوا تھا ان میں 10 ہزار کیسز لیبر منسٹری اور وزارت داخلہ کو دیے ہیں، لیبر منسٹری نے وعدہ کیا ہے کہ ڈھائی ہزار کیسز اس ہفتے میں حل کر دیں گے۔بلال اکبر نے کہا کہ پی آئی اے کی سعودی عرب کے لے فلائٹس کی بحالی بھی اسی ماہ متوقع ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.