واپسی کیلئے سب سے اہم پیش رفت

خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سب سے اہم پیش رفت
پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا، قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے دبئی، دوحہ اور بحرین سےپاکستان کے لیے 18 ‏پروازیں آپریٹ کرے گی، ذرائع
اسلام آباد ( 4جولائی 2021) خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کیلئے اب تک کی سب سے اہم پیش رفت، پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانےکیلئے پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول جاری‏کر دیا۔ ‏ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے دبئی، دوحہ اور بحرین سےپاکستان کے لیے 18 ‏پروازیں آپریٹ کرے گی۔
پروازیں گلف ممالک سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔ پی آئی اے ‏فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ 777 طیارےاستعمال کرے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دبئی سے پاکستان 10، دوحہ سے6، بحرین سے 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں ‏گی اور گلف ممالک سے فلائٹ آپریشن 6 جولائی سے 18 جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔

قومی ایئرلائن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات مکمل کر ‏‏لیے ہیں اور پھنسے ہونے ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔

غیرملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک سے ‏‏آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں پاکستانی مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود دیار غیر میں محصور ہوگئے ‏‏ہیں اور امریکا، ترکی سمیت کئی ممالک میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد واپسی کی منتظر ہیں ، غیر ‏‏ملکی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے اوور بوکنگ کی گئی۔
گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو کچھ دنوں سے پاکستان آنے کیلئےPIA کی پروازوں کے شیڈول کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا، وزیر اعظم کی ہدائیت پر وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے PIA اور ایوی ایشن حکام سے تفصیلی میٹنگز کے بعد پروازوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے ۔
بیرونِ ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق حکومت نے اقدامات شروع کردیے، جس کے تحت آئندہ چند روز میں 6 ہزار سے زائد ہم وطنوں کو واپس گھر لایا جائے گا۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی پیشرفت سے آگاہ کیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.