مریم نواز کے جلسے میں نوٹوں کی بارش

مریم نواز کے جلسے میں نوٹوں کی بارش، کارکن کرنسی پائوں تلے روندتے رہے

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں منعقد مسلم لیگ ن کے جلسے میں نوٹوں کی بارش کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں جلسے کا انعقاد کیا، جس میں نائب صدر مریم نواز نے شرکت کی۔  مریم نواز کی پنڈال آمد کے موقع پر قائدین نے 10، 10 اور 50 کے نوٹوں کی گڈیاں نچھاور کیں، جلسہ گاہ میں موجود دیگر کارکنان ان نوٹوں کو جمع کرنے میں مصروف رہے، جس کی وجہ سے دھکم پیل بھی ہوئی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *