مریم نواز ایک مرتبہ پھر تنقیدکی زد میں

لاکھ روپے کے قیمتی سرخ جوتے ، مریم نواز ایک مرتبہ پھر تنقیدکی زد میں
کشمیر کی انتخابی ریلی میں مریم نواز نے سرخ لباس کے ساتھ میچنگ کے سرخ جوتے زیب تن کئے، مریم نواز کے پاؤں میں615ڈالر میں فروخت ہونے والے قیمتی جوتے دیکھ کر پاکستانیوں کا سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

مظفر آباد ( 13جولائی 2021) ’غریب عوام کے امیر لیڈر‘ مریم نواز کے1 لاکھ روپے کے قیمتی سرخ جوتے توجہ کا مرکز، سوشل میڈیا پر عوام کی شدید تنقید۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز اپنے قیمتی لباس ، جوتوں اور جیولری کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، حال ہی میں اُن کے کشمیر ریلی میں پہنے گئے سرخ جوتے عوامی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ عوام کی جانب سے جب گوجی برینڈ کے یہ جوتے انٹرنیٹ پر سرچ کیے گئے تو اِن کی قیمت 1 لاکھ روپے نکلی۔ 615 ڈالر میں فروخت ہونے والے یہ جوتے دیکھ کر پاکستانیوں کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔ ، مریم نواز ان دنوں کشمیر میں انتخابی مہم کیلئے مصروف ہیں، انتخابی ریلی میں مریم نواز سرخ لباس کے ساتھ میچنگ کے سرخ جوتے زیب تن کئے،جو خبروں کا حصہ بن گئے۔ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ غریب عوام کے امیر لیڈر۔

Sharing is caring!

Comments are closed.