محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

آئندہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی و اسلام آباد میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بدھ کے روز کشمیر،اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اورکراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: اسلام آباد(سیدپور 123، گولڑہ103 ، سٹی 72، بوکڑ ہ20 ، ائیر پورٹ 16)،سیا لکوٹ (سٹی103، ائیر پورٹ 83)،گجرات 63، نارووال 54، مری 34، راولپنڈی (چکلالہ 32، شمس آباد 30)، جہلم 22، گوجرانوالہ 12 منڈی بہاؤا لدین 06، اٹک 03، حافظ آباد 01، کشمیر: کوٹلی 56، راولاکوٹ 20، مظفرآباد ( ائیر پورٹ 10،سٹی 06)، خیبر پختو نخوا: بالاکوٹ 30، کاکول 18، تخت بائی 12، میر کھانی 02 اور چراٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:چلاس 47، دالبندین 45اورنوکنڈی میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

 

Sharing is caring!

Comments are closed.