لاتو ہزار روپے کاایسا نوٹ

تنخواہ نکلوالنے اے ٹی ایم مشین پر آئی خاتون نےکارڈ ڈالاتو ہزار روپے کاایسا نوٹ

تنخواہ نکلوالنے اے ٹی ایم مشین پر آئی خاتون نےکارڈ ڈالاتو ہزار روپے کاایسا نوٹ نکل آیا کہ خاتون کے پسینےہی چھوٹ گئےنوٹ دیکھ کر آپ بھی چونک جائیں گے، حیران کن صورتحال کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کراچی میں ایک اے ٹی ایم مشین سے ہزار روپے کے غلط پرنٹ شدہ نوٹ نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ یہ واقعہ لانڈھی کے علاقے کی ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا جو اپنی تنخواہ نکلوانے اے ٹی ایم مشین پر گئیں لیکن وہاں سے نکلنے والے ہزار روپے کے ایک نوٹ نے انھیں پریشان کردیا۔ نوٹ پر قائد اعظم کی دو تصاویر ہیں جن میں سے ایک پر صرف ٹوپی ہے اور چہرہ غائب ہے۔خاتون کا کہناہے کہ وہ کسی کوبھی یہ نوٹ دیتے ہوئے ڈر رہی ہیں کہ کہیں انھیں جعلی نوٹ بنانے والی نہ سمجھ لیا جائے۔ انھوںنے سٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ ہوا دھوکا کہیں کسی اور کے ساتھ نہ ہو جائے۔یہاں یہ بات حیران کن ہے کہ بینک انتظامیہ نے مشین میں نوٹ بھرتے ہوئے انھیں نہیں دیکھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق نوٹ کے اصلی یا نقلی ہونے کی جانچ کی جائے گی اوردونوں صورتوں میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.