فوری ہسپتال منتقل کیا گیا

قا-تلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے پی پی رہنما ملک شاہان حاکمین جان کی بازی ہار گئے
ملک شاہان پر جنازے میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے فائ-رنگ کی گئی، سر پر گو-لی لگنے کے بعد فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے مو-ت کی تصدیق کر دی

اٹک ( 07 جولائی2021ء) قات-لانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے پی پی رہنما ملک شاہان حاکمین جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین پر قا-تلانہ حملہ ہوا، جس میں شاہان ملک فا-رنگ سے شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق شاہان ملک جنازے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ ان پر نامعلوم ملز-مان نے فا-ئر-نگ کردی، جس سے شاہان ملک شدید زخمی ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ گو-لی شاہان ملک کے سر پر لگی، ملک شاہان کو سر پر گو-لی لگنے کے باعث تشویشناک حالت میں اٹک ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔
ڈاکٹرز نے پی پی رہنما کی مو-ت کی تصدیق کر دی۔ دوسری جانب فا-ئر-نگ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ملز-مان کی گرفتاری کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ ملک شاہان پیپلزپارٹی کے سابق اور پارلیمنٹیرین ملک حاکمین مرحوم کے بیٹے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.