سفری پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کر دیا

یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلیے خوشخبری یورپی یونین نے سفری پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کر دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)یورپی یونین کے رکن ملکوں میں کووڈ ویکسین سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے افراد کے لیے سفری پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں۔ اس کا اطلاق آج یکم جولائی سے ہوا ہے۔ یورپی یونین کا “کیو آر کوڈ” ویکسین لگوانے کے بعد ڈیجیٹل صورت میں دستیاب ہے۔اس کوڈ کا مطلب اس بات کی تصدیق ہے کہ مذکورہ فرد کو یورپی یونین کی منظور شدہ ویکسین لگائی گئی ہے۔منظور شدہ ویکسین میں بائیون ٹیک فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈیرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔اس وقت یونین کے 27 میں سے 21 ممالک نے اس سرٹیفیکیٹ کو تسلیم کر لیا ہے۔دوسری جانب بھارت میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا نے دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ نیا وائرس چین ،آسٹریلیا ،فرانس سمیت 85 ملکوں تک پھیل گیا ہے، یہ رجحان بڑھتا رہا تو ڈیلٹا دنیا بھرکے کورونا کیسز میں اکثریت حاصل کرلے گا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین میں ڈیلٹا کے چار اور نیو ساتھ ویلز میں 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،فرانس میں کوروناکے نئے کیسز میں 10 میں سے 9 فیصد ڈیلٹا کے نکلے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.