سابق وزیراعلیٰ ہی پارٹی میں شامل

عمران خان کا چھکا، سابق وزیراعلیٰ ہی پارٹی میں شامل

اسلام آباد: جی ڈی اے کے رہنماء ، سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کرپشن کیخلاف علم بلند کیا، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی میں ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جی ڈی اے کے رہنماء ، سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی، جس میں آئندہ کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے لوگوں کے آنے سے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچے گا۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کرپشن کیخلاف علم بلند کیا، اب سندھ میں پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کریں گے اور آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو سندھ میں کامیابی دلانے کی کوشش کریں گے، وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ کا دورہ کریں اور پارٹی منظم بنانے کیلئے توجہ دیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.