راولپنڈی : 2 لڑکیوں کے آپس میں غیر فطری تعلقات ۔۔۔ ایک کے والد نے عدالت سے رجوع کر لیا، راولپنڈی سے شرمناک انکشافات پر مبنی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی میں قائم عدالتی بنچ میں ایک ایسی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں دو لڑکیوں کی آپس میں ’شادی‘ منظر عام پر آئی ہے اور عدالت نے دونوں لڑکیوں کو 15 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ بنچ کے جج جسٹس

صداقت علی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا سنگل بینچ اس درخواست کی سماعت کرے گا۔ نامور صحافی شہزاد ملک اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔راولپنڈی کے رہائشی امجد شاہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی 20 سالہ بیٹی جو کہ ایک مقامی پرائیویٹ سکول میں پڑھتی تھی، وہاں پر اس کے تعلقات ایک اور خاتون ٹیچر کے ساتھ ہوگئے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جس لڑکی کے ساتھ اس کی بیٹی کے تعلقات قائم ہوئے تھے وہ بھی اس کے گھر کے پاس ہی رہتی تھی اور اُس لڑکی نے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اس نجی سکول میں بطور استاد نوکری کی تھی۔درخواست گزار کے مطابق جب اسے معلوم ہوا کہ ان دونوں کے درمیان غیر فطری تعلقات ہیں تو اُنھوں نے اپنی بیٹی کو سکول جانے سے روک دیا لیکن اس کے باوجود بھی ان دونوں کے آپس میں تعلقات رہے۔درخواست گزار کے مطابق دوسری لڑکی نے جعلسازی کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ میں خود کو لڑکا ظاہر کیا اور کچھ دنوں کے بعد دونوں گھر سے بھاگ گئیں اور کورٹ میرج کرلی۔درخواست گزار کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت نے بھی حقائق کو دیکھے بغیر ان کو میرج سرٹیفکیٹ

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *