خان نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا

خان نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا ۔۔۔ !!!پاکستانی معیشت کے حوالے سے شاندار خبر آ گئی
کراچی (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی شرح نمو 3 فیصد تک ہوگئی، پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے، معاشی ترقی کی شرح توقع سے زیادہ رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی جاری کی ہے جس کے تحت اگلے 2 ماہ کیلئے شرح سود7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کی تیسری لہراور ویکسین کی آمد کے باوجود خطرات موجود ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کے دوران 214 کھرب روپے مالیت کی 29 کروڑ 67 لاکھ ای بینکنگ ٹرانزیکشن ہوئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں حجم کے حساب سے 24 فیصد اور مالیت کے حساب سے 22 فیصد اضافہ ہے، اعداد و شمار اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں فراہم کیے گئے رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا سہ ماہی ادائیگی کے نظام کا جائزہ یہ دکھاتا ہے کہ مالی سال 2021 میں اکتوبر سے دسمبر کے دوران ملک کی ڈیجیٹل فنانشل ٹرانزیکشن میں مضبوط ترقی دیکھی گئی. مزکزی بینک کی جانب سے مالی لین دین کو زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹائز کرنے کے ہدف کے حصول کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں رپورٹ میں کہا گیا کہ ای بینکنگ ٹرانزیکشن میں زیادہ تر اضافہ انٹرنیٹ اور موبائل بینکنگ میں دیکھا گیا، موبائل بینکنگ ٹرانزیکشن کا حجم 147 فیصد بڑھ کر 4 کروڑ 40 لاکھ لاکھ تک پہنچ گیا جبکہ مالیت میں 192 فیصد اضافے سے یہ 11 کھرب 20 ارب روپے تک رہی۔ مالی سال 20 کی دوسری سہ ماہی میں یہ 38 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کی ایک کروڑ 78 لاکھ ٹرانزیکشن تھیں اس کے علاوہ رجسٹرڈ موبائل فون بینکنگ صارفین کی تعداد 94 لاکھ تک پہنچ گئی اور اس میں 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا اسی عرصے میں 2 کروڑ 20 لاکھ انٹرنیٹ بینکنگ ٹرانزیکشنز ہوئیں جن کی مالیت 13 کھرب روپے رہی جبکہ مالی سال 21 کی پہلی سہ ماہی میں یہ 11 کھرب روپے تھی. دوسری جانب ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) مشینوں کی تنصیب کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے ردعمل میں ملک بھر میں پی او ایس ٹرمنلز کی تعداد 62 ہزار 480 تک پہنچ گئی جو مالی سال 21 کی دوسری سہ ماہی میں 18 فیصد کی نمایاں ترقی ظاہر کرتی ہے. اسٹیٹ بینک کے جائزے سے پتا چلا کہ مالی سال 21 کی دوسری سہ ماہی میں ان پی او ایس مشینوں پر 115 ارب روپے کی دو کروڑ 30 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئیں جو اسٹیٹ بینک کی وضع کردہ پالیسز کے مارکیٹ پر مثبت اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *