خاتون گرفتاری سے بچ گئی

ٹریفک اہلکاروں سے بد تمیزی کرنے والی بااثر خاتون گرفتاری سے بچ گئی
خاتون کے خلاف درج مقدمے کو اسلام پولیس نے سیل کر دیا،سیل مقدمات میں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا

اسلام آباد (17 جولائی 2021ء ) اسلام آباد میں ٹریفک اہلکاروں سے بد تمیزی کرنے والی خاتون گرفتاری سے بچ گئی،خاتون کے خلاف درج مقدمے کو سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اُسے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ الجھتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ذرائع کے مطابق ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی تھی کہ اس دوران خاتون سیخ پا ہو گئی۔ واقعہ سوشل میڈیا پر آیا تو خاتون کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا اور اب مذکورہ خاتون کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔خاتون کے خلاف درج مقدمے میں ہاتھا پائی اور پولیس اہلکار پر حملہ آور ہونے کی ہدایات شامل ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *