حکومت نے بڑی پابندی لگادی۔۔

عید شہروں میں ہی کرنی ہوگی۔۔عید پر کوئی اپنے گھروں کو نہیں جائے گا۔۔ حکومت نے بڑی پابندی لگادی۔۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بندہوگی تاہم ہماری

توجہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں پرہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کوئی بھی وائرس جب آتا ہے تواس کی اقسام بھی سامنے آتی ہیں۔کورونا کی اقسام کو ایک ملک سے دوسرے ملک جانے سے نہیں روکا جاسکتا،اس کو کم کیا جاسکتاہے لیکن مکمل ختم نہیں کیا جاسکتا۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے تاہم پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے، ہماری توجہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں پر ہے۔متاثرہ علاقوں میں زیادہ پابندیاں لگائی جائیں گی، عیدالاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی، سیاحت کے مقام پر ویکسی نیشن والے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔معاون خصوصی کا کہنا تھاہمیں کورونا کے ساتھ چلناہے اور اس کے لئے احتیاط ضروری ہے،ہم الیکشن مہم سے اختلاف نہیں کرسکتے لیکن کشمیر کے جلسوں میں ماسک کا استعمال نہیں کیا جارہا، ماسک کا استعمال کورونا سمیت دیگر بیماریوں سے بچاتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *