بہت بڑی مشکل حل ہو گئی

سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کی بہت بڑی مشکل حل ہو گئی
چین کی سائنو فارم ویکسین لگوانے والے پاکستانی بھی سعودی عرب آ سکیں گے،سعودیہ پہنچنے کے بعد ویکسین کی تیسری خوراک لگوانی ہوگی

ریاض( ۔12 جولائی 2021ء) سعودی عرب نے پاکستانیوں کو بڑی خوش خبری دے دی ہے، جس کے بعد ان کی ویکسین کے حوالے سے بڑی پریشانی ختم ہو گئی ہے۔ ورنہ ویکسی نیشن کی خاص شرط کی وجہ سے ان کا پچھلے کئی ماہ سے سعودیہ جانا ممکن نہیں ہو پایا تھا۔ تاہم اب پاکستانی چینی ویکسین لگوا کر بھی سعودی عرب جا سکیں گے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ سائنو فارم ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو سعودیہ آنے کی اجازت دے دی ۔ البتہ انہیں سفر سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کی شرط پوری کرنا ہو گی۔ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت آنے والوں کو منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانی ہو گی۔ تاہم جن افراد نے سعودیہ کی غیر منظور شدہ چینی ویکسین لگوا رکھی ہے، انہیں سعودی پہنچنے کے بعد ایک بوسٹر خوراک کسی اور ویکسین کی لگوانی ہو گی۔ اس وقت سعودیہ میں منظورشدہ ویکسین میں فائزراور آسٹرا زینیکاشامل ہیں اس کے علاوہ گزشتہ چند روز قبل موڈرنا اور جونسن اینڈ جونسن ویکسین کی بھی منظوری دے رکھی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)بلال اکبر نے کہا تھا کہ چینی ویکسین کی منظوری کے سلسلے میں پچھلے2ماہ سیکوشش کر رہیہیں، پہلے مرحلے میں سعودی حکام کی دو ٹیموں نے بیجنگ جا کر سائنو فام اور سائنو ویک کی مینوفیکچرنگ سہولتوں کا جائزہ لیا، اب ٹیمیں خلیجی ممالک میں چینی ویکسین کی مینو فیکیچرنگ اور سپلائی کا جائزہ لیں گی۔انھوں نے امید ظاہر کی تھی کہ رواں سال حج کے بعد سعودی عرب میں چینی ویکسین سائنو فارم کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.