بڑے بھائی کا کردار ادا کر دیا

سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کے لیے بڑے بھائی کا کردار ادا کر دیا
خیبر پختونخوا کے 1,240 اسکولز میں سولر سسٹم نصب کروا دیئے، بچوں کوگرمیوں میں پڑھائی میں بڑی آسانی ہو گئی

ریاض( 14 جولائی2021ء ) سعودی عرب عالم اسلام کے کے لیے ایک رہنما ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ سعودی عرب بھی بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے ترقی پذیر اور پسماندہ اسلامی ممالک کی بھرپور مدد کرتا ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران سعودیہ نے پاکستان کے غریب افراد میں کروڑوں ریال کی مالیت کے لاکھوں راشن بیگز تقسیم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی نگرانی میں کئی فلاحی اور تعلیمی پراجیکٹس بھی مکمل کروائے ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کے لاکھوں بچوں کو پڑھائی میں سہولت دینے کے لیے ایک اور شاندار سرگرمی انجام دی ہے۔ اُردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے تعاون سے یو این اور یو کے ایڈ کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ایک ہزار 240 سکولوں میں سولر انرجی کا نظام نصب کیا ہے۔شمسی توانائی کے آلات خیبر پختونخوا کے سات اضلاع کے سکولوں میں نصب کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے منگل کے روز اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہتری اور ترقی چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں سعودی عرب کے نمائندے کے طور پر شرکت ان کے لیے باعث مسرت ہے۔بقول ان کے سعودی عرب پاکستان کو مزید منصوبوں میں امداد کی فراہمی کا خواہش مند ہے۔ یہ منصوبے پاکستان میں ترقی کی بنیاد بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں طلبہ کے لیے یہ سولر نظام نصب کیا گیا ہے۔ سعودی فنڈ برائے ڈیویلپمنٹ پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کو 500 ملین ڈالرز فراہم کر چکا ہے۔ ان سکولوں کو آف گرڈ سولر نظام سے منسلک کیا گیا ہے، اس میں سات سو کے قریب سکول لڑکیوں کے تھے۔اس منصوبے سے آنے والے دنوں میں تعلیم یافتہ ماحول کو پنپنے میں مدد ملے گی اور بچے بلا تکلیف حصول علم کو یقینی بنا سکیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *