بجلی سستی ہوگئی، صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا

بجلی سستی ہوگئی، صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا
بجلی 21 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی، قیمت میں کمی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی

اسلام آباد ( 28 جولائی2021ء) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی سستی کردی گئی ، صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی 21 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ، صارفین کو اس حوالے سے آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا تاہم اس فیصلے کا اطلاق لائف لائن، زرعی اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ دوسری جانب نان ٹیکس فائلر بجلی صارفین کے بلوں پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے مخصوصی صارفین پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے ، لیسکو کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت یکم جولائی سے وہ تمام صارفین جو ٹیکس فائلر نہیں ہیں، اگر ان کا بجلی کا بل 25 ہزار روپے سے زائد ہوا، تو ان پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.