اپنی جیب سے پیسے دیے

علی امین گنڈاپور نے ایک مسئلے کے حل کیلئے اپنی جیب سے پیسے دیے، فرخ حبیب
کشمیر میں الزام برائے الزام کی سیاست کی جارہی ہے، کشمیری جانتے ہیں عمران خان ان کی حقیقی آواز ہیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات کی چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیر کے خط پر وضاحت

اسلام آباد( 09 جولائی2021ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے ایک مسئلے کے حل کیلئے اپنی جیب سے پیسے دیے، کشمیر میں الزام برائے الزام کی سیاست کی جارہی ہے، کشمیری جانتے ہیں عمران خان ان کی حقیقی آواز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے وزیراعظم عمران خان کو بعض وزراء کی جانب سے الیکشن میں انتخابی قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر خط لکھا۔جس میں کہا گیا کہ وفاقی وزراء کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے، وزیراعظم کو چاہیے کہ صوبائی وزرا کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الیکشن کمشنر کے خط پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں کھڑے ہو جو باتیں کررہے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ مودی کس کے گھر آیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے مودی کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بےنقاب کیا، یہ بات کشمیری عوام بھی جانتے ہیں کہ عمران خان ان کی حقیقی آواز ہیں۔ آزاد کشمیر الیکشن میں الزام برائے الزام تراشی کی سیاست ہورہی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے ایک مسئلے کے حل کیلئے اپنی جیب سے پیسے دیے تھے۔ یاد رہے آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی سوشل میڈیا پر رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، ویڈیو میں انہیں انتخابی مہم کے دوران سڑک کی تعمیر کے لیے رقم تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، ویڈیو میں مبینہ طور پر علی امین گنڈا پور ڈڈیال میں نقد 5 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *