انعامی بانڈز رکھنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

انعامی بانڈز رکھنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پشاور(آن لائن) 200,750اور 1500روپے والے انعامی بانڈز کی بندش کا عندیہ دیا گیا ہے۔ا س پابندی سے پرائز بانڈ، نمبروں ، گیسٹ پیپرز کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کی کمر ٹوٹ جائیگی ، اس سے قبل حکومت نے 40ہزار ، 25ہزار 15ہزار اور 7500روپے والے انعامی بانڈز ختم کر دیئے ہیں اور انعامی باندز واپس اسٹیٹ بینک میں جمع کرنے کی ہدایات کی گئی ہے شد-ت پسند-وں کو رقوم کی منتقلی کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 1500روپے والے ، 750روپے والے اور 200روپے والے والے انعامی بانڈز کو بھی مرحلہ وار طور پر ختم کرنے کی تجویز ہے ۔ تاہم اس تجویز کو آل پا کستان پرائس بانڈزڈیلرز ویلفیئر ایسو سی ایشن نے مسترد کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں کار آمد چلنے والے ان انعامی بانڈز کے بند کرنے سے قبل انہیں اعتماد میں لیا جائے واضح رہے کہ شد-ت پسندو-ں کو رقوم کی منتقلی کے لئے یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے تاہم اس شعبے سے لاکھوں افراد کا روز گار وابستہ ہیں ۔ تاہم انتظامیہ نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے

 

Sharing is caring!

Comments are closed.