استعفے کے نام پر کھیلا

’اب مزہ چکھو اس کھیل کا جو استعفے کے نام پر کھیلا‘
آزاد کشمیر الیکشن میں شکست پر وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا ن لیگ پر طنز

کراچی ( 26 جولائی 2021ء ) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے آزاد کشمیر الیکشن میں شکست پر پاکستان مسلم لیگ ن پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مزہ چکھو اس کھیل کا جو استعفے کے نام پر کھیلا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لیے دیوار پر لکھا پڑھنے کا وقت آگیا ہے ، وہ ریاست جہاں ن لیگ کی حکومت تھی اسے وہیں بری شکست ہوئی ہے، ایسا اس لیے ہوا کہ قوم کو آپ کی دوغلی سیاست کی حقیقت پتہ چل گئی ، اب مزہ چکھو اس کھیل کا جو استعفے کے نام پر کھیلا۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی 53 ارکان پر مشتمل ہے، جہاں 45 عمومی نشستوں پر براہ راست پولنگ ہوئی ، اس کے علاوہ ایوان میں خواتین کے لیے 5 جب کہ علماء و مشائخ ، ٹیکنو کریٹ اور اوورسیز کشمیریوں کی ایک ایک نشست ہے ، عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 11 اور مسلم لیگ (ن) نے 6 نشستیں حاصل کیں ، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے بھی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین 2 نشستوں پر کامیاب ہوئے ، حلف برداری سے پہلے انہیں ایک نشست چھوڑنی ہوگی ، اس طرح ایوان میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی 11 سے کم ہوکر 10 ارکان ہوجائے گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.