اب کس کس کو گولڈن ویزے ملیں گے

اب کس کس کو گولڈن ویزے ملیں گے؟ متحدہ عرب امارات کا بڑا اعلان، پوری دنیا کو خوشخبری سُنا دی
دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ہائی سکول ڈپلومہ میں95 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلبا اور ان کے خاندانوں کو گولڈن ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ امارات کی حکومت سرمایہ کاروں اور اعلیٰ تعلیمی استعداد کے حامل ذہین لوگوں کو گولڈن ویزا آفر کر رہی ہے

جس کے تحت دس سال تک وہاں قیام کیا جا سکتا ہے۔ اماراتی حکومت کی جانب سے اب سرکاری اور نجی سکولوں کے امتیازی نمبروں کے ساتھ فارغ التحصیل طلبا کو بھی گولڈن ویزے جاری کئے جائیں گے۔ درخواست گزاروں کے ہائی سکول ڈپلومہ میں کم از کم 95 فیصد نمبر ہونے چاہئیں، اندرون اور بیرون ملک جامعات کے فارغ التحصیل طلبا بھی اس کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ سائنس کے کسی بھی مضمون میں ان کے مجموعی اوسط نمبر یا جی پی اے 3.75 یا اس کے مساوی ہونا چاہیے، جو طلبا اس معیار پر پورا اترتے ہیں، وہ اپنے خاندان کے لیے بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکیں گے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق طلبا گولڈن ویزے کے حصول کے لئے امارات کی فاو¿نڈیشن برائے سکول ایجوکیشن کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ صرف ان ہی سکولوں کے انٹرمیڈیٹ جماعت کے طلبا اس ویزے کے لیے درخواستیں دے سکیں گے جہاں یواے ای کی وزارتِ تعلیم کا منظورشدہ نصاب پڑھایا جاتا ہے، نیز ان طلبا کی حتمی امتحان میں کامیابی کی شرح 91 فی صد سے زیادہ ہونی چاہیے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *