آزاد کشمیر میں کرونا نے تباہی پھیر دی،

آزاد کشمیر میں کرونا نے تباہی پھیر دی، حویلی سب سے زیادہ متاثر، 220افراد میں وائرس کی تصدیق،ایک جاں بحق
مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 113افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور24481فراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔حکومت آزادکشمیر نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے 2253527افراد میں کرونا ویکسین لگانے کا حدف مقرر کیا۔

اس وقت تک723688افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے43مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ700 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے51کا تعلق مظفرآباد،14کا جہلم ویلی ،2 کا نیلم ویلی ، 18کا پونچھ،12کا باغ،11 سدھنوتی،2کا میرپوراور3کا کوٹلی سے ہے ۔ذرائع کے مطابق حویلی میں کرونا کیسز بڑھ گئے. حویلی سب سےزیادہ متاثر، گاوں ڈنہ چیچیاں اور بھنگڑ بنی میں ایک سو چھ کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 17 کیس پازیٹو آئے۔ بوائز ہائرسیکنڈری سکول سولی ضلع حویلی اور گرلز ہائی سکول سولی ضلع حویلی کہ ایک میل اور ایک فی میل کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اہل علاقہ پریشان نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھوس اقدامات کئے جائیں. کرونا کا شکار ایک شخص جاں بحق ہونے کی اطلاعات بھی ہیں آزادکشمیر میں اب تک222671افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور21180افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے19700افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے  جبکہ886مریض زیر علاج ہیں 594مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے90کا تعلق مظفرآباد،17کا جہلم ویلی،13کا نیلم،111کاپونچھ،77کا باغ،8 کا حویلی، 11کاتعلق سدھنوتی،143 کاتعلق میرپور،50کابھمبراور72کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے886مریضوں میں سے838مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میںرکھا گیا ہے جبکہ48مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *