دن دیکھا تو ایسا منظر کہ ہوش اڑ گئے

رات کو خود بخود کھڑکی کھلنے پر آدمی نے گھر میں کیمرا لگادیا، اگلے دن دیکھا تو ایسا منظر کہ ہوش اڑ گئے

بھوت پریت کے وجود پر کچھ لوگ یقین رکھتے ہیں اور کچھ انہیں محض واہمہ قرار دیتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں برطانیہ سے ایک آدمی نے اپنے گھر کی ایسی ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کر دی کہ بھوت پریت پر یقین رکھنے والے خوفزدہ رہ گئے جبکہ دوسرے گروپ کے لوگوں نے اس آدمی کا ٹھٹھہ لگا نا شروع کر دیا ۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس شخص کے بیڈروم کی کھڑکی رات کو خود بخود کھل جاتی تھی ۔ چنانچہ اس نے کھڑکی کھلنے کا سبب معلوم کرنے کے لیے ایک رات کیمرا نصب کر دیا ۔ اگلی صبح اس آدمی نے ویڈیو میں دیکھا کہ کھڑکی خود بخود کبھی کھلتی اور کبھی بند ہو جاتی ہے اور ایک بار کھڑکی پوری کھلی اور پھر بند نہیں ہوئی ۔ ٹک ٹاک اکاؤنٹ @travel channel پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 7لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ کمنٹس میں اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ کھڑکی ہوا سے کھلتی اور بند ہوتی ہے اور یہ آدمی سمجھ رہا ہے کہ اس کے کمرے میں بھوت رہتے ہیں ۔ ایک صارف نے آدمی کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ”تمہارے کمرے میں رہنے والے بھوت کو گرمی لگتی ہے اور وہ ہوا کے لیے کھڑکی کھولتا ہے۔“ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

 

Sharing is caring!

Comments are closed.